حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کردی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین نے کہا کہ ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کردی ہے، جسن افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ سے اسلحہ لائسنس حاصل کیا ہوا ہے وہ اپنے لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم نادرا رجسٹریشن سنٹر کے انچارج سے رابطہ کر کے اپنا مینول لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروا سکتے ہیں۔مقررہ تاریخ تک اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے کی صورت میں مینول لائسنس کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔