جھنگ روڈ پر رنگ پور کے قریب دریائے چناب میں ایک شخص ڈوب گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر رنگ پور کے قریب دریائے چناب میں ایک شخص ڈوب گیا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ آج پولیس کی کال موصول ہونے پر بروقت ایک ایمبولینس اور واٹر سرچ ٹیم کشتی کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچی۔ فوری سرچ آپریشن جاری کرتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی نعش کو تلاش کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔