مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2020ء) جنوبی پنجاب جرنلسٹس فورم کے چیئرمین رانا خالد محمود قمر, صدر رانا امجد علی امجد اور جنرل سیکرٹری ارشد ملک نے سینئر صحافی جاوید خان کے قتل کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے قاتل دہشت گرد گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں،حکومت قلم قبیلے کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے جو باعث تشویش ہے۔