مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب زدگان کی تمام مشکلات حل نہیں ہوجاتیں اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شہباز شریف مظفرگڑھ میں سیلاب زدگان کیلئے قائم کی جانے والی بستی محمد والا میں پہنچے اور وہاں پر سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔خیمہ بستی میں موجود سیلاب زدگان نے شہباز شریف سے کہا کہ انہیں خوراک اور رہائش سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جس پر شہباز شریف نے سیلاب زدگان کو یقین دہانی کروائی کہ سیلاب زدگان کیلئے خوراک‘ ادویات ور رہائش کیلئے مزید خیمے فوری طور پر پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک سیلاب زدگان کی تمامتر مشکلات حل نہیں ہوجاتیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کے گھروں‘ زمینوں اور جانوروں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور جب تک سیلاب زدگان اپنی کھوئی ہوئی چیزوں سمیت گھروں میں نہیں پہنچ جائیں گے اس وقت تک آرام اور سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔
Prev Post