Breaking News
Home / News / تیز رفتار کار الٹنے سے سینئیر صحافی سید صفدر علی زیدی جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

تیز رفتار کار الٹنے سے سینئیر صحافی سید صفدر علی زیدی جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں چوک پرمٹ کے نزدیک تیز رفتار کار الٹنے سے سینئیر صحافی سید صفدر علی زیدی جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی تفصیل کے مطابق سینئیر صحافی سید صفدر علی زیدی اپنی فیملی کے ہمراہ علی پور جا رہے تھے کہ گزشتہ رات 12 بجے کے قریب چوک پرمٹ کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہ رکھ سکے اور کار الٹ گئی ، گاڑی الٹنے سے سد سید صفدر علی زیدی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ انکی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں ان کا بیٹا بھی ہمراہ تھا جو محفوظ رہا ریسکیو 1122 علی پور کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا جہاں سے خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: