Home / News / تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر،شوہربیوی سمیت جاں بحق،دوبچے شدیدزخمی

تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر،شوہربیوی سمیت جاں بحق،دوبچے شدیدزخمی

مظفرگڑھ۔06جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2018ء) تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شوہر اور بیوی جاں بحق جبکہ انکے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ملتان روڈ پل چناب کے قریب تیزرفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بعدازاں بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردیریسکیو کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل پرسوار میاں بیوی کبریٰ اورفیصل جاں بحق ہوگئے ،ان کے 2 بچے ردااور5سالہ عثمان شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو نے تشویشناک حالت کے پیش نظر بچوں کو نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان ملتان کے علاقے مظفرآباد کا رہائشی تھا اور موٹرسائیکل پر مظفرآباد جارہا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے کارڈرائیور کو پکڑ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: