مظفرگڑھ۔21 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2018ء)چیف ایگزیکٹیو آفیسرصحت ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی میں ایمرجنسی بلاک کی عمارت مکمل ہونے کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی جانب سے آلات اور مشنری مہیا کر دی گئی تھی جو کہ نصب ہو چکی ہے اور عوام کوا یمرجنسی کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئیں ہیں ،ایمرجنسی بلاک کیلئے سامان کی خریداری میں کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی یا خردبرد نہ کی گئی ہے تمام ادائیگیاں مروجہ طریقہ کار، قوائد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں جبکہ کارڈیالوجی وارڈ کی عمارت ابھی تک زیر تعمیر ہے ،عمارت کی تکمیل کے بعد ضروری آلات و مشنری کے حصول کیلئے محکمہ صحت لاہور کو لیٹر جاری کیاجائیگا ،اس سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی سطح پر کو ئی خریداری عمل میں نہیں لائی گئی ہے، انہوںنے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی میں نئے تعمیر کردہ ایمرجنسی اور کارڈیالوجی وارڈ کے سامان کی خریداری میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی اور نہ ہی نیب کی جانب سے محکمہ صحت کی کسی دفتر میں چھاپہ مارا گیا ہے اور ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے ،اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبریںبے بنیاد ہے اور حقائق کے منافی ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور اور سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نہایت محنتی اور دیانتدار افسر ہیں انکی قیادت میں محکمہ صحت مظفرگڑھ دن رات عوام کو مثالی طبی سہولیات فراہم کیلئے کو شاں ہے ،ان شخصیات پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔