اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

مظفر گڑھ۔20 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے مرکزی انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاروت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کی تھیلے اور کھلے گھی کی قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ قیمت کے مطابق ہوگی، چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ مین ایکس مل ریٹ سے 2روپے زائد ہوگی، نوٹیفیکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 110روپے کلو، چاول باسمتی سپر کرنل نیا 105روپے کلو، چاول اری 40روپے کلو، دال چنا موٹی 85روپے کلو، دال چنا باریک 80روپے کلو، چنا سفید موٹا180روپے کلو، چنا سفید باریک 115روپے کلو،دال مسور باریک120روپے کلو، دال مسور موٹی 64روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی موٹی 102روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی باریک 92روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 82روپے کلو، بیسن 90روپے کلو، میدہ 40روپے کلو، سوجی 40روپے کلو، لال مرچ پسی ہوئی 205روپے کلو،دودھ 70روپے کلو، دہی 75روپے کلو، گوشت بڑا 280روپے کلو، گوشت چھوٹا530روپے کلو، روٹی 100گرام 5 روپے فی عدد ، ڈبل روٹی 700گرام 55روپے، ڈبل روٹی 400گرام 33روپے کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں،کوئی شخص مقرر کردہ نر خ سے زائد نرخ پر اشیاء فروخت نہیں کرے گا، ہر دکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔