مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اکتوبر2019ء) صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب طبقہ بالخصوص خواتین کو گھریلوسطح پر کاروبار کرنے کی سہولیات فراہم کررہی ہے یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت 200 افراد میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغا کا سیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گھریلو مرغبانی سکیم کا مقصد غذائی قلت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد مقصود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے اور ملکی کو معاشی طور پر دن رات مثبت حکمت عملی میں مصروف عمل ہے جسکے ثمرات جلد ہی عوام کو منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
قبل ازیں سکیم میں جمع شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی کامیاب200 مرد و خواتین کوپانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق چھجڑا نے بتایا کہ مرغیاں وصول کرانے افراد کو گھریلو مرغبانی کے لئے مفید مشورے دئے گئے ہیں۔قرعہ اندازی میں کامیاب تمام افراد نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر قدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس موقع پر نصیر احمد،شیخ معاویہ اور ماجد دستی بھی موجود تھے۔