Breaking News
Home / News / بیت المال نے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈائلاسز سنٹر کے لئے 28 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

بیت المال نے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈائلاسز سنٹر کے لئے 28 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان بیت المال نے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈائلاسز سنٹر کے لئے 28 لاکھ روپے کی گرانٹ انتظامیہ کے حوالے کر دی۔پی ایم اے مظفر گڑھ سابق ڈی سی مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی پاکستان بیت المال کی طرف سے ڈائیلسز وارڈ مظفرگڑھ کے مریضوں کی مستقل بنیادوں پر امداد کے لیے ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی سے کی گئی کاوشیں بارآور ہو گئیں۔اس سلسلہ میں بیت المال کی طرف سے 43 ڈائیلسز کے مریضوں کے علاج کی مد میں تین ماہ کے لیے 28 لاکھ روپے کے چیکس ہسپتال انتظامیہ کو وصول ہو گئے ہیں .اس رقم کے استعمال کے بعد ان مریضوں کو مزید تین ماہ کی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ بات ڈاکٹر مقبول عالم انچارج ڈائلسز سنٹر وجنرل سیکریٹری مظفرگڑھ ڈائیلسز سوسائٹی نے بتائی۔
Loading...
%d bloggers like this: