مظفر گڑھ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار، شراب، بھنگ برآمد

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پہلی کارروائی میں پولیس تھانہ خان گڑھ کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے رات گئے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ شراب فروش محمد سلیم عرف شیما لاڑ سے 50لیٹر شراب برآمد کی۔دوسری کارروائی میں سروں والی پل پر ملزم سجاد حسین کو 1520گرام بھنگ سیمت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور تیسری کارروائی میں بد نام زمانہ منشیات فروش عبد الجبار برانی کو 40لیڑ شراب سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔