Breaking News
Home / News / بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایس ای میپکو

بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایس ای میپکو

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جولائی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ ٹاسک فورسزکے ساتھ مل کربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی کی سرکوبی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں اورمیپکوٹیموں کاساتھ دیں تاکہ ملک سے اس ناسورکوجڑسے اکھاڑکرپھینکاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ 242 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو369544یونٹ51لاکھ42ہزار07سو67روپے جرمانہ کیا گیاہے اور147بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔ انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکو صارفین کے بھی دشمن ہیں آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں۔

Loading...
%d bloggers like this: