مظفر گڑھ سے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جولائی2020ء) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو خفیہ اطلاع پر محمود کوٹ تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی حدود سے گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں وسیم احمد، عبدالرؤف اور احتشام شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز، پستول اور بارودی مواد برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔