مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اکتوبر 2012ء) مظفر گڑھ کےعلاقے چوک سرورشہید میں باپ نےاپنی 13 ماہ کی بیٹی کو زندہ دفن کردیا۔مظفر گڑھ کے علاقےچوک سرور شہید کے چک نمبر 132 کے رہائشی اعجاز نے اپنی تیرہ ماہ کی بچی کو زندہ درگور کردیا،پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر اعجاز نےاپنی بچی کو گڑھاکھود کر دفنا دیا۔اہل علاقہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے آکر لاش کو قبضے میں لےلیااور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔واقع کی خبر سن کر اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرارہوگیا، واقع کی ایف آئی آر تھانہ سرور شہید تھانے میں درج ہوگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
Related Articles
مظفرگڑھ ،جتوئی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے کاشت کارکی دونوں آنکھیں نکال دیں ، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 گرفتار،متاثرہ شخص طبی امداد کے لئے نشترہسپتال منتقل
December 27, 2012
Loading...