مظفرگڑھ۔26 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2018ء) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان جمہوری نظام کے درخشندہ باب تھے ان کی جمہوریت کی بحالی اورعوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 15 ویں برسی کے موقع پر سیاسی جانشین اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کو ٹیلی فونک پیغامات، نوابزادہ کی 15 ویں برسی کی مرکزی دعائیہ تقریب رہائش گاہ نوابزادہ منصور خان خانگڑھ گزشتہ روز منعقد ھوئی۔دعائیہ تقریب میں نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوری سیاسی اور عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے ایم این اے باسط سلطان بخاری، پی ٹی آئی کے ایم پی اے و مشیر صوبائی وزیر زراعت سردار عبدالحی دستی، ایم پی اے عون حمید ڈوگر، نوابزادہ سیف اللہ خان نوابزادہ محمد احمد خان نوابزادہ اسرار احمد خاں نوابزادہ ابرار احمد خان نوابزادہ بلال احمد خان عبدالحسین ترگڑ، نوابزادہ قمر ہمایوں نوابزادہ ساجد محمود نوابزادہ جمیل خان اور مہر جاوید حسن سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ کراچی اسلام آباد ملتان لاہور اور سعودی عرب میں بھی دعائیہ تقریبات اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوری سیاسی اور عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔