کوثر سعید مرزا کی ایس ڈی اوکے عہدے پرترقی

مظفرگڑھ۔26 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2018ء) میپکو مظفرگڑھ کے سینئر ایل ایس کوثر سعید مرزا کی لائن سپرنٹنڈنٹ سے چیف ایگزیکٹو میپکوملتان چودھری اکرم نے ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی دے دی، جسکی خوشی میں اہلکاروں نے بھنگڑے اور مٹھائی تقسیم کی۔واپڈا یونین کے عہدے داروں اور لائن سٹاف محمد اکرم گوپانگ، اشتیاق احمد، اسمعیل لائن سپرنٹنڈنٹ، رانا مقبول، منا رشید، ساجد وسیم، سیٹھ عابد،آصف قریشی، سجاد حیدر و دیگر نے انہیں مبارک باد دی ہے۔