Breaking News
Home / News / ایگری فورم پاکستان کے وفد کی سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سے ملاقاتیں

ایگری فورم پاکستان کے وفد کی سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سے ملاقاتیں

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2019ء) ایگری فورم پاکستان کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کسانوں کے ایک وفد نے لاہور میں سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سے ملاقاتیں کیں اور ان کو کسانوں کی شکایات اور مسائل کے حوالے سے یادداشت پیش کی۔کین کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گنے کے کاشتکار کو 180 روپے فی من ادا کیا جائے گا۔ احکامات پر عمل نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی۔ پنجاب حکومت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

Loading...
%d bloggers like this: