Breaking News
Home / News / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید احمد انجم نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا،اس موقع پر سول جج ریاض احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور11معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔

Loading...
%d bloggers like this: