ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ خضر حیات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور 08 معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔