ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ خان گڑھ کے مشہور دو مقدمات قتل کے 9 سال بعد فیصلے سنا دئیے

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) ماڈل کورٹ مظفرگڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد نے تھانہ خان گڑھ کے مشہور دو مقدمات ہائے قتل کے 9 سال بعد فیصلے سنا دئیے۔پہلے مقدمہ میںصحافی اور سماجی کارکن شفیق الرحمن قریشی سمیت چھ ملزمان منظور حسین، کالو، مٹھا ،اکبر، فضل حسین کو شک کا فائدہ دے کر باعزت بری کر دیا،ملزمان کے خلاف محمد ہاشم نے فش فارم میں ڈوبنے والے اپنے چچا ریاض برانی کو قتل کرنے کامقدمہ درج کرایا تھا۔جبکہ دوسرے مقدمہ قتل میں فاضل جج نے پہلے مقدمہ قتل کے مدعی محمد ہاشم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 9 لاکھ روپے جرمانہ اور شریک ملزمان غلام یسین اور غلام حسین کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم سنایا ہی.مجرم ہاشم نے پہلے مقدمہ قتل کے ایک ملزم منظور حسین کے بیٹے ساجد حسین کو طیش میں آکر دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا.پولیس نے دونوں مقدمات کے چالان فاضل عدالت میں پیش کئے تھے۔