ایجوکیڑز اور اے ای اوز کی بھرتی کیلئے درخواستیں کل تک وصول کی جائیں گی

مظفر گڑھ۔20جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2018ء) حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیڑز اور اے ای اوز کی بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ شمشیر احمد خان کے پریس ریلیز کے مطابق تمام کیٹگریز کے ایجوکیٹرز اور اے ای او کے لئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 21 جنوری تھی۔ لیکن 21 جنوری کو اتوار کی تعطیل کے باعث ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ امیدواروں سے درخواستیں 22 جنوری کو بھی وصول کی جائیں گی۔ متعلقہ دفاتر کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔