مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) مرکزی انجمن تاجران مظفرگڑھ نے بڑھتی ہو ئی ڈکیتیوں اور چوریوں کے خلاف ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کیا تو مزاکرات کیلے ڈی ایس پی سٹی بشیر اعوان آئے صحافی کی جانب سے ڈکیتی کی بڑھتی ھوئی واراتوں کی وجہ پوچھی تو اپنے ہاتھ سے مائک پیچھے کر دیا اور صحافی کو کہا کہ زبردستی مجھ سے سوال نہ کرو ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست ملک جاوید اختر کی قیادت میں تاجران نے ڈپ پی او آفس جا کر اجتجاجی مظاہرہ کیااور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی انجمن تاجران کی ضلعی قیادت سید امیر حسن ،میاں شان شیخ ضلعی چیئرمین ،ملک جاوید اخترسر پرست ،عامر سلیم شیخ مرکزی جنرل سیکرٹری، ملک عمران غفار،عابد ملانہ ،اعجاز صدر سبزی منڈی ،ریاض صدیقی ،ترین کریانہ سٹور کے مالک ،دانیال کمال،ضلع کے 40صدور وں سمیت دیگر تاجران نے ڈی پی او آفس میں پولیس کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر امیر حسن ،ضلعی چیئرمین میاں شان شیخ نے کہا کہ مظفر گڑھ میں آئے روز دن دہاڑے ڈکیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے پولیس عوام کو صرف موٹر سائیکلوں کی کاپیوں کے لے تنگ کر رہی ہے جبکہ ڈاکو عوام اور تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہے انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سال سے مظفر گڑھ شہر میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہیں جس کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے جبکہ ڈی پی او کی کی جانب سے تھانہ سول لائن میں غیر تجربہ کار اور غیر سنجیدہ ایس ایچ او تعینات کیا ہوا جس کی وجہ سے تھانہ سول لائن کی حدود میں ڈکتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام اپنے جان و مال کا نقصان کروا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس 4دن میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پورا ضلع کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے اور ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے احتجاجی مظاہرین سے ڈی ایس پی سٹی بشیراعوان اور ایس ایچ او سٹی فاروق آفاق نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریحان رسول ڈی ایس پی سی آئی اے سٹاف سائنسی طریقئہ کار سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیں گے اور ملزمان کا نیٹ ورک پکڑ لیا جائے گا۔