مظفرگڑھ۔06جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2018ء)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کہا ہے کہ موسمی فلو ایک قابل علاج مرض ہے ، اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیںبلکہ چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلینے سے اس سے بچا سکتا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ موسمی فلوجسے سوائن فلو بھی کہتے ہیں، اس کا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے ، آلودہ ذرات اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے ارد گرد کی جگہوں پر پھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نزلہ ، زکام کا ہر مریض موسمی فلو کی مریض نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ 5سال سے کم عمر کے بچی اور65سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے ، مریض کھانستے یا چھنکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو سے ڈھانپ کر رکھیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، پیچیدگی کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں ، ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیص اور علاج کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں۔