مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 ستمبر2019ء) یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ سے جھنگ موڑچوک تک ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کی۔
ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، سماجی کارکن رانا محمد افضل، ام کلثوم سیال، ضلعی صدر اپیکا وزیر خان دستی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران کے نمائندگان، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکار، پولیس اہلکار،ٹیچر یونین کے عہدیدار، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔