مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) ہزار گنجی کوئٹہ میں خود کش حملہ میں شہید ہزارہ برادری کے عظیم والم میں ہم برابر کے شریک ہیں کوئٹہ دھماکہ ملک میں ایک بار پھر بدامنی شکار کرنے کی سازش کو محب وطن پاکستانی ناکام بنادیں گے۔ان خیالات کااظہار متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی مظفرگڑھ کے عہدیداران رانا محمد افضل۔مولانا سید عبدالمعبود آزاد۔قاری عبدالغنی ثاقب۔ سید گلزار عباس نقوی۔قاری طلحہ سعید۔سید غلام علی بخاری۔قاری ظفرکوثر چشتی۔سید غضنفر عباس نقوی۔سید ہلال جاوید کاظمی۔قاری غلام مصطفیٰ سعیدی نے کیا۔شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔