مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار کا انتظامی بنیادوں پر تبادلہ کر کے انہیں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ھے اور سی ای او ایجوکیشن بھکر ملک مسعود ندیم کو ان کی جگہ فوری طور پر سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ کا چارج لینے کی ھدایت کی گئی ھے۔یاد رھے کہ سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد بزدار کے خلاف متعدد خواتین اساتذہ نے ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے اور انہوں نے وزیر اعلی ا پنجاب کے شکایات سیل میں شکایات درج کرائیں تھیں اور خواتین اساتذہ کو ھراساں کرنے کے شکایات میڈیا میں رپورٹ ھونے پر ضلعی انتظامیہ نے بھی ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔