مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کی شکایات سنیں اور ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، ورکر ویلفیئر سکول کے قریب گندم خریداری سنٹر پر پنکھے نہ چلنے پر عملے کی سرزنش کی،فوری پنکھے چلانے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کے رش کو کم کرنے کے لیے گرداوری لسٹوں کی جانچ پڑتال کے لئے تعینات عملے میں اضافہ بھی کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مریض اوربزرگ کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،تمام گندم خریداری سنٹرز پر انتظامات میں کوئی کمی نہ رکھی جائے سنٹرز پر آنیوالے کسانوں کے لئے سایہ دار جگہ ،پینے کے ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کا انتظام کیا جائے۔