مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کیلئے مالی سال2017-18ء کے دوران59 کروڑ15 لاکھ روپے کی لاگت سی2537ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں،ان میں10سی15کے وی پر 7،10سی25کے وی پر93،15 سی25 کے وی پر164،25 سے 50 کے وی پر523، 50سے 100 کے وی پر783،100سی200کے وی پر643، 25KVA کے مزید18، 50KVکے مزید92، 100KVA کی189 اور 200 کے وی کے مزید9 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں ، چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پریکم جولائی2017ء سے 30جون2018ء کے دوران ملتان سرکل میں7کروڑ58لاکھ54ہزار روپے سے مختلف استعدادکار کی351ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیاگیاہے،ڈی جی خان سرکل میں7 کروڑ90 لاکھ40 ہزار روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کی262،وہاڑی سرکل میں8کروڑ7 لاکھ روپے سے مختلف استعدادکار کی226، بہاولپورسرکل میں5 کروڑ90 لاکھ95ہزار روپے سی426،ساہیوال سرکل میں 2کروڑ69لاکھ 22 ہزار روپے سی106،رحیم یار خان سرکل میں8 کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار روپے سی255، مظفرگڑھ سرکل میں6 کروڑ54لاکھ ر روپے سی468،بہاولنگر سرکل میں5 کروڑ88 لاکھ56 ہزار روپے کی لاگت سی200 اور خانیوال سرکل میں5کروڑ91 لاکھ روپے کی لاگت سی243 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں جس سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتربلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔