مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2019ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈو یژن نے گزشتہ رات 12 بجے مرکز صحت بصیرہ کا اچانک دورہ کیا کمشنر کے دورے کے وقت ہسپتال کا عملہ غیر حاضر تھا سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر توقیر اور ایل ایچ وی کی غیر حاضری ،صفائی کے ناقص انتظام ،ایمرجنسی کی ناگفتہ بہ حالت اور لائٹنگ کا انتظام نہ ہونے پر کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاظم خان قلندرانی اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش بھی دیہی مرکز صحت بصیرہ پہنچ گئے ،غفلت کے مرتکب ایس ایم او ڈاکٹر توقیر کو معطل کیا جانے کا امکان ہے۔