مظفرگڑھ ۔30اکتوبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اکتوبر2021ء) :کمسن بچے سمیت 7 افراد کو زندہ جلانے کے واقعہ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ بیرون ملک فرار ہوگیا۔
یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو مظفرگڑھ کے مضافات میں تھانہ سول لائن کے علاقے پیر جہانیاں میں رات ایک بجے 2 ماہ کے بچے سمیت 7 افراد کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا تھا، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا،ایس ڈی پی او مظفرگڑھ عمران رشید نے تھانہ سول لائنز میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پسند کی شادی کرنے والی دو بہنوں کے گھر کو سگے والد، سگے دو بھائیوں اور بھانجے نے آگ لگائی تھی ، ظلم اور بربریت کی واردات میں 7افراد کو 17 اکتوبر رات کی تاریکی میں گھر کوآگ لگا کر قتل کردیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث مقدمہ کا مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ واردات کیلے دبئی سے پاکستان آیا تھا، ملزم نے پانچ روز پاکستان میں خفیہ قیام کیا اور آگ لگانے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا،سول لائن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تین ملزمان صابر،منظور ،اور زوار کو گرفتار کر لیا ہے۔