مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 نومبر2021ء) پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک جوان جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر بستی ہنجرانواں میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 28 سالہ جوان محمد بلال بے ہوش ہو گیا ۔
ریسکیو 1122ایمبولینس سٹاف نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہونے والے شخص کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مریض کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔