کسان کارڈ کے تحت کاشتکار فصل بیمہ تکافل، ای کریڈٹ اور زرعی مداخل کی تمام سبسڈی حاصل کرسکیں گے اور کارڈ کو بطور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے سبسڈی کی رقم کو فوری وصول کر کے بروقت زرعی مداخل خرید کربروقت اُمور کاشتکاری اور تحفظِ نباتات کو یقینی بنا سکیں گے جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سرکل رنگپور میں دو ہزار سے زائد کاشت کاروں کے کسان کارڈز بن چکے ہیں اور وہ کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی وصول کر رہے ہیں۔اس موقع پر طالب حسین، الطاف حسین، قیصر عباس، مختار سیال، ظفر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کار بھی موجود تھے۔