مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2020ء) ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایت پر معصوم بچے کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم واجد کو تھانہ صدر مظفرگڑھ کی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ شمس الدین نے متاثرہ معصوم بچے کی دلجوئی کیلئے مورل سپورٹ پالیسی کے تحت پھول اور تحائف پیش کئے۔