مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 ستمبر2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سماعت کیئے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او نے پولیس ملازمین کے روزانہ وار مسائل بھی خود سماعت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او ضلع بھر کے ایس ڈی پی او،ز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ تھانوں میں جا کر ہر تھانہ میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور اس کا باقاعدہ شیڈول مرتب کر کے دن، وقت اور تھانہ کی معلومات کی تشہیر کی جائے، افسران اپنے فریقین کی سماعت کا شیڈول بھی تھانہ جات کا بنائیں تاکہ شہریوں کو سفر نہ کرنا پڑے، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز تک یقینی بنائی جائیگی،، ڈی پی او تھانہ صدر کوٹ ادو ایس ایچ او کو کلوز لائن کرتے ہوئے سب انسپکٹر شمس اللہ قیصرانی کو تھانہ ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو تعینات کردیا، ایس ایچ او چوک قریشی زاہد محمود کو ایس ایچ او تھانہ سیت پور جبکہ ایس ایچ او روہیلانوالی عرفان افتخار کو لائن کلوز کردیا جبکہ ملک ایوب چھجڑہ کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ روہیلانوالی تعینات کردیا گیا۔