مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین کے حوالے سےمنتظمین جلوس، ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران سے خانگڑھ میں اجلاس منعقد ہوا۔پولیس ترجمان کےمطابقاجلاس میں ڈی ایس پی سمیت صدر سرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے افراد کو چہلم سید الشہداء کے موقع پر صبرو تحمل اور روا داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، رکشہ،گاڑیوں اور دوکانوں پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے چہلم کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے مناسب انتظامات کے بارےمیں احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ پر ٹریفک کی ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی تاکہ کسی بھی جگہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ بعد ازاں ڈی ایس پی نے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔\378