ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کا عوامی شکایات کا نوٹس ،فیاض پارک میں جھولوں کی مرمت کا کام شروع

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فیاض پارک میں جھولوں کی مرمت کا کام شروع کرا دیا اور مزید نئے جھولے لگانے کی بھی ہدا یت کی ہے۔

پارک کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحول کی بہتری کے لئے سینکڑوں پودے بھی لگادیئے گئے ہیں،پارک میں سیر و تفریح اور واک کےلئے آنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ جھولوں کی مرمت،نئے جھولوں کی تنصیب اور شجر کاری سے نہ صرف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ بلکہ بچوں کی تفریح کےلئے سازگار ماحول بھی فراہم ہوگا ۔\378