مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینرشعیب امجد ترین کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔جسو والا، رسول آباد، پرانا بھٹہ پورروڈ، پیپل والا و دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی کا جائزہ۔کچری چوک جھنگ موڑچوک،جیل روڈ ٹرائی اینگلز کو اپ گریڈ کرکے مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت۔موجود وسائل میں درپیش مسائل کوحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر۔محکمہ پبلک ہیلتھ افیسران کی جاری کاموں میں سست روی پر سرزنش، تمام جاری کام معیاری اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجینر شعیب امجد ترین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عوامل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جسو والا رسول آباد ڈسپوزل، پرانا بھٹہ پور روڈ، پیپل والا و دیگر مقامات پر صفائی اور سیوریج کے معاملات کو تفصیلی طور پر چیک کیا اور مختلف قسم کی ہدایات جاری کیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر شعیب امجد ترین نے کچری چوک، جھنگ موڑچوک، جیل روڈ کی ٹرائی اینگلز کو اپ گریڈ کرکے پودوں کے گرد جنگلے لگا کر مزید خوبصورت بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری کام میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ آفیسران کی سرزنش کی اور جاری کاموں کو جلدازجلد اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینر شعیب امجد ترین کا کہنا تھا کہ موجود وسائل میں درپیش بڑے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔مسائل زیادہ ہونے کیوجہ سے وقتاً فوقتاً سدباب کیا جارہا ہے اور جلد ہی عمل طور پر مسائل حل کرلئے جائیں گے۔شہر بھر میں سیوریج اور صفائی کے معاملات کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افیسران اور عملہ دن رات شہر کو خوبصورت بنانے میں مصروف عمل ہیں۔
Next Post