مظفر گڑھ۔2 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں کے لئے ای سی جی مشین کی سہولت کو دیکھا یہ مشین نو سال سے بند پڑی تھی میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ای سی جی مشین کی سہو لت ایمرجنسی میں دے دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں زیر تعمیرعمارت کا معائنہ کیا اور اس میں استعمال کئے گئے تعمیراتی میٹریل کو دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے وارڈز کا معائنہ کیا جہاں پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہو لیات کے بارے دریافت کیا جس پر مریضوں کے لواحقین نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں موجود سہولیات اور ڈاکٹر ز کے رویہ پر اطمنان کا اظہار ۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے ڈیوٹی پر موجود داکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور وارڈز میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدائت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر شفیق احمد چوہدری بھی تھے ۔