مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاج معالجے میں کسی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کا وافر اسٹاک رکھا جائے اور مریضوں کو اسٹاک سے ہی مفت ادویات فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی عذر برداشت نہیں کی جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔\378