مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر کا فیصل اسٹیڈیم میں لائٹس سمیت ضروری سہولیات نہ ہونے کا نوٹس۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں لائٹس نہ ہونے،صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال،پینے کے پانی کی عدم دستیابی،واش رومز کا فعال نہ ہونا اور دیگر مسنگ سہولتوں بارے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واکنگ اور جاگنگ ٹریکس پر لائٹس کو فوری طور پر چالو کرا دیا ہے اور صفائی ستھرائی، واش رومز کی عدم فعالیت، پینے کے پانی کی عدم فراہمی سمیت باقی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان بحال ہونے سے ہسپتالوں کی ضرورت نہیں رہتی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سٹیڈیم میں آنے والے کھلاڑیوں اور شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کےلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں سٹیڈیم کی بہتری کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرا دیا ہے۔