مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال مظفرگڑھ محمد اکرم تکلیر کا مختیار مائی وویمن آرگنائزیشن تحصیل جتوئی کادورہ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمداکرم تکلیرنے اس موقع پر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن مختیار مائی سے بھی ملاقات کی اور این جی او کے متعلق دیگر معاملات اور چیریٹی کمیشن کے حوالے سے ان کی راہنمائی کی۔
انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں جاری تقریبات میں بھی شرکت کی اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں پرائیویٹ سیکٹر بالخصوص سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، کھیل سمیت زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو پرائیویٹ سیکٹر نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔