مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان نے3 عدالتی مفرور اور 2 ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار کرکے حوالات تھانہ بند کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ شہر سلطان نے کارروائی کرتے ہوئے 3 عدالتی مفرورعطامحمد،محمد وسیم اور محمد نعیم جبکہ2ٹارگٹ آفینڈرز محمد شاکر اور محمد بلال کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
پولیس نے1 عدد پسٹل 30بور معہ35گولیاں برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی مظفر گڑھ محمد یونس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 35 گولیاں برآمد کر کے ملزمان محمد عمران اور نادر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ قریشی فرحت عباس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمدکر کے ملزمان سیف اللہ اور تصور عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتاری سے بچنے اور بھگانے میں مدد دینے پر2 ملزمان گرفتارکرکے حوالات تھانہ بند کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ سیت پور نے کارروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتاری سے بچنے اور بھگانے میں مدد دینے پر 2 ملزمان عبدالمجید اور مٹھا خان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کاکہنا تھا کہ پولیس ایسے نا جائز کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔\378