مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2019ء) ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ اور تشدد سے زخمی ہونیوالے تاجر سے اظہار ہمدردی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور سبزی منڈی میں تاجر کی دکان پر پہنچ گئے اور تاجر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واردات کے بارے میں معلومات لی اور اس موقع پر انہوں نے ڈکیتی سے متاثرہ تاجر کو یقین دلایا کہ ان کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے سنئیر افسران پر مشتمل اعلی سطحی پولیس ٹیم تشکیل دیدی ہے جن کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے اور پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشکوک افراد اور ریکارڈ یافتہ افراد سے پوچھ گچھ سمیت مشکوک افراد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔