ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کوٹ ادو سرکل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے کوٹ ادو سرکل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن اکرم خان نیازی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل ملک مجاہد اورسرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ یکم جنوری تا اگست 2022 کے دوران کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

مزید ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کرائم کنٹرول کے لئے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے ضلع میں تمام ایس ایچ اوز گینگز ٹریس کرنے کے لئے آپس میں مسلسل رابطہ میں رہیں گے اور ایکدوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں۔پولیس ترجمان کےمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہپینڈنگ چالان کی شرح کو کم کر کے بر وقت ان کی تکمیل کر کےعدالت بھجوائیں جائیں۔

مزید ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سپیشل کمپین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اورآن لائن سسٹم میں مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ کا اندراج عمل میں لایا جائے اور کاروائی برخلاف ٹارگٹ آفنڈرز کو یقینی بنایا جائے مزید ای پولیس پوسٹ ایپ کا زیادہ استعمال کرکے اس سے استفادہ حاصل کریں۔مزید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز تھانے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور کوشش کریں زیادہ سے زیادہ وقت تھانہ میں حاضر رہیں تاکہ سائلین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔