مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کی درخواست پر جمشید دستی اور ان کے بیس ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملتان کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ہڑتال کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک مریض انتقال کرگیا ۔ مریض کےلواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں نے مریض کا علاج کرنے سےانکارکردیاتھا۔
مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25مئی۔2010ء) مظفر گڑھ میں ڈاکٹرز پر تشدد کیخلاف پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ہڑتال کی جس کی وجہ سے ملتان میں ایک نوجوان مریض انتقال کرگیا ۔ ڈاکٹروں پر تشدد کامقدمہ جمشید دستی کے خلاف درج کرلیا گیا۔