مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اگست2020ء) ڈاکٹر محمد ارشاد الحق بطور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات ہونے کے بعد ڈاکٹر نیر عالم نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کا چارج سنبھال لیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے نئے آنے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ضلع مظفرگڑھ کا چارج سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔