مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) ڈالر اور ڈائمنڈ کے نام پر سینکڑوں شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گینگ کا پورے ملک میں نیٹ ورک کا انکشاف، مظفرگڑھ سے فراڈ کرکے بھاگنے والے فراڈیوں نے لاہور اور فیصل آباد میں کام سنبھال لیا، پولیس نے گرفتار مرکزی کردار رمضان کو عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، دو متاثرین کے مزید الگ الگ مقدمات درج، تھانہ سول لائن اور تھانہ سٹی میں موجود دیگر درجنوں درخواستوں پر کاروائی کے لیے متاثرین کے پولیس سے رابطے، فراڈ گینگ کے سرپرست پولیس آفیسر، بدنام زمانہ ٹائوٹ اور فراڈ سکینڈل سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم حاصل کرنیوالے عدالتی اہلکار قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ہاتھ پائوں مارنے لگے۔
Next Post