مظفرگڑھ۔ 25اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ لیبر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے دوکانوں، ہوٹلوں اور ورکشاپوں پر مشقت کرنے والے 146 بچوں میں تعلیمی کٹس تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر آفس میں ایک تقریب منعقد کی جس میں دوکانوں پر کام کرنے والے بچوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر محمد طاہر گورچانی، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ملک ریاض، لیبر انسپکٹر جاوید بھٹی، سوشل موبالائیزر سلمیٰ مجید اور نادیہ نورین بھی موجود تھے تقریب میں 146تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے بچوں کو مفت کتابیں، پینسل، سکول بیگز اور دیگر اشیاء پر مشتمل کٹیں فراہم کی گئیں اس موقع پر محمد طاہر گورچانی نے کہاکہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے بچوں میں سکول کٹس کی تقسیم پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔