مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2018ء) پیپلز پار ٹی کے 51ویں یو م تا سیس کے حو الے سے ڈسٹر کٹ بار مظفر گڑھ میں پیپلز لا ئرز فور م مظفر گڑ ھ کے ز یر اہتما م تقر یب منعقد ہو ئی جس میں پیپلزلا ئرز فورم کے ڈویڑنل صدرظفراللہ لغاری ، جنوبی پنجا ب کے نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ،ضلعی صدر اللہ نواز خان علیزائی ،ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی نواب افتخاراحمد خان ،انجینئرملک بلال کھر، ملک مظہر پہوڑاورملک آ صف پہوڑ کے علا وہ سینکڑو ں وکلا ء وکارکنان نے شر کت کی۔وکلاء کی جا نب سے پیپلز پار ٹی کے یو م تا سیس کے حو الے سے کیک کاٹاگیا۔اس مو قع پر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نائب صدر ملک صفدر پہوڑایڈوکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی جڑیں پاکستان کے چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ہردور میں آمر سے ٹکرائی پیپلز پار ٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کر نے والے خود مٹ گئے لیکن اس کو ختم نہ کر سکے پیپلز پا رٹی آج بھی اپنے محبوب قائدشہید کے راستہ پر چلتے ہوئے عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔انہو ں نے مز ید کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوانوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی وجہ سے آج پارٹی میں نئی جان آگئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی پھرسے اپنے عروج کی طرف گامزن ہے۔