مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں یہ نہ صرف ہمیں زندہ رہنے کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ سایہ،پھل اور ایندھن بھی مہیا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مظفرگڑھ جی پی او میں ایرو کیریا کا پودا لگانے اور دفتر کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرم نواز پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان اور ارشد پرویز ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ مظفرگڑھ بھی انکے ہمراہ تھے۔ چوہدری رشید احمد سینئر پوسٹ ماسٹر مظفرگڑھ جی پی او نے انہیں مختلف برانچز کا وزٹ کرایا۔خالد اویس رانجھا پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے مظفرگڑھ جی پی او کی عمارت کی مزید آرائش کرنے اور عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مظفرگڑھ جی پی او کے تمام عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی، ایمانداری،محنت اور جانفشانی سے سر انجام دینے کی تلقین کی۔اور پوسٹ آفس کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کرنے اور جی پی او میں آنے والے ہر شخص کو ماسک پہننے کی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔
Next Post